کرم ایجنسی ، افغانستان آنیوالا ٹرک بم دھماکہ سے تباہ ، ذمہ داری حکیم اللہ محسود گروپ نے قبو ل کر لی

کرم ایجنسی ، افغانستان آنیوالا ٹرک بم دھماکہ سے تباہ ، ذمہ داری حکیم اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پاراچنار(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیا سے سامان سے ایک بارا ٹرک کرم ایجنسی آ رہا تھا کہ بوڑکی خرلاچی بارڈر پر پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کے بعد فورسز کے چیک پوسٹ سے 70 میٹر کے فاصلے پر اس میں دھماکا ہوا .چیک پوسٹ سے فاصلے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. دھماکے سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا. شاید علی خان کے مطابق دھماکہ ٹرک میں رکھے گئے ٹائم ڈیوائس سے ہوا ہے . دھماکے کے بعد ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے. تحریک طالبان حکیم اللہ محسود نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے. تین روز قبل کرم ایجنسی میں افغان سرحد پر داعش کی جانب سے بھی قبائلی علاقوں اور ہنگو ڈیرہ اسماعیل خان میں کاروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے. ایم این اے ساجد طوری نے کرم ایجنسی تخریب کاری کی ایک اور کوشش کی مذمت کی ہے اور صدر وزیراعظم اور آرمی چیف سے افغان سرحد کی نگرانی سخت کرنے اور چیک پوسٹوں پر دکینر لگانے کا مطالبہ کیا ہے.