درگئی ، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس عمومی کا انتخابی اجلاس

درگئی ، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس عمومی کا انتخابی اجلاس

درگئی ( نمائندہ پاکستان ) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس عمومی کا انتخابی اجلاس۔ سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان بھائی اکثریت سے جے یو آئی مالاکنڈ کے ضلعی امیرجبکہ مفتی کفایت اللہ ضلعی جنرل سکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق : جمعیت علماء اسلام کے ضلعی مجلس عمومی کا انتخابی اجلاس زیر صدارت سابق امیر مفتی کفایت اللہ جامعہ اسلامیہ فیض القرآن درگئی میں منعقد کیا گیا جس میں جے یو آئی کے 200سے زائد ضلعی ممبران مجلس عمومی نے صوبائی ذمہ داران مولانا عزیز احمد اشرفی ، حاجی اسحاق زاہد ، مولانا رحمت علی ، ضلعی کنوینر شیخ الحدیث حفظ حبیب الحسن کی نگرانی میں باقاعدہ ووٹ کاسٹ کرکے ضلع مالاکنڈ میں جے یو آئی کے ضلعی امیر اور ضلعی جنرل سکرٹری کے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ ضلعی امیر کے لئے سابق سنیٹر صاحبزادہ خالد جان اور مولانا خورشید احمد صدیقی اور ضلعی جنرل سکرٹری کے لئے مفتی کفایت اللہ ، مولانا جاوید خان اور مولانا ارشد نورانی کے تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا اور انتخابی نتائج کے مطابق سابق سینیٹر صاحبزادہ خالد جان 44ووٹ کے مقابلے میں بھاری کثریت کے 156ووٹ سے ضلعی امیر جبکہ مفتی کفایت اللہ156 ووٹ لیکر کا بھاری اکثریت سے ضلعی جنرل سکرٹری منتخب ہوگئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر