پیسکو کا راج ،بغیر میٹر کے بل ارسال

پیسکو کا راج ،بغیر میٹر کے بل ارسال

تورڈھیر ( نمائندہ خصوصی )پیسکو ادارہ اندھیر نگری چوپٹ راج تو ہے ہی جس میں چور یاں کرنا اور چوریا ں سکھانا ٹارگٹ کے حصول کے لیے اوور بلنگ کے علاوہ ہر ناجائز ذرائع استعمال کرکے اُن کے ناک میں دم کرنا جو باقاعدگی سے بِل (ٹیکس) ادا کرتے ہیں میں نے نئے کنکشن کے حصول کے لئے مورخہ 10/10/2016کو چودہ ہزار چار سو چالیس روپے جمع کئے تھے تادم تحریر نیا کنکشن میٹر تو نصب نہ ہوا البتہ بغیر بجلی استعمال کئے بل آگیا جس سے محکمے کی کارکردگی کا اندازہ ہوگیا کہ میٹر ہے نہیں اور بلنگ سیکشن کو تمام ریکارڈ فرشتے پہنچا کر بل جاری ہوا شاید پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر ٹیکس اداکرنے والوں کو سب سے زیادہ ذلیل کیاجاتا ہے پیسکو کے تقریباً اکثریت اہلکار بشمول افسران کا صارفین سے برتاؤ ایسا ہے جیسے یہ صارفین ان کے ذاتی غلام ہوں۔میں مطالبہ کرتی ہوں کہ میرے بجلی کنکشن میں جتنے بھی ذمہ دار ہیں اُنکے خلاف سخت ترین کاروائی کریں ۔اگر آپ کاروائی کرنے سے قاصر ہیں تو میں سمجھتی ہوں کہ آپ کو ہمارے خون پسینے کی کمائی سے لاتعداد مراعات حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں ۔اور صرف نمائشی عہدہ سے رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہوجائیں تمام کاغذات بمع بل منسلک ہیں اپنے اہلکاروں کی قابلیت دیکھیں کہ بل میں انگریزی کے نام کا ترجمہ کس طرح کرچکا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر