شانگلہ ،ٹرانسپورٹ یونین کا کرایوں میں اضافے کا مطالبہ

شانگلہ ،ٹرانسپورٹ یونین کا کرایوں میں اضافے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ٹرانسپورٹ یونین کا کرایوں میں اضافے کا مطالبہ، پٹرول ، ڈیزل کے قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گاڑیاں پرانے کرایوں پر نہیں چلا سکتے،ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلع انتظامیہ ٹرانسپورٹ کرایہ میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھائے، پرانی کرایہ پر اب ہماری گاڑیاں خسارے میں ہیں،مقررہ کرایوں پر گاڑیوں کے اخراجات کیساتھ ساتھ مالکان اور ڈرائیورز کی گزارہ بھی مشکل ہے، اگر پٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد ہمارے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تو ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول ، ڈیزل کے قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ یونین شانگلہ نے بھی کرایہ میں مناسب اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا، اس حوالے سے شانگلہ آل ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں نے الپوری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کے قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پرانی کرایوں میں گاڑی نہیں چلا سکتے، ایندھن کے قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گاڑی خسارے میں ہیں،ایندھن قیمتوں کے مطابق ہمارے کرایوں پر نظرثانی کرکے مناسب اضافہ کیا جائے، آل شانگلہ ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرایوں میں مناسب اضافہ نہیں کیا گیا تو ضلع بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی،عہدیداروں کا کہنا تھا کہ عوام کو تکلیف نہیں دینا چاہتے تاہم گاڑی چلانے والے بھی غریب ہیں ، لہٰذا ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی خاموشی کے بجائے اقدامات اٹھائے،ہمارے گاڑیاں خساروں میں چلتی ہے جو اب ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔