صوابی ،تنظیم اساتذہ نے مخلوط تعلیم رائج کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

صوابی ،تنظیم اساتذہ نے مخلوط تعلیم رائج کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

صوابی( بیورورپورٹ) تنظیم اساتذہ ضلع صوابی نے سرکاری پرائمری سکولوں میں مخلوط تعلیم رائج کر نے کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کر تے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مخلوط تعلیم کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے ورنہ معماران قوم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے اس سلسلے میں تنظیم اساتذہ ضلع صوابی کے رہنما ؤں گلزار علی ضلعی صدر ، نائب صدر حاجی نور جمال ، جنرل سیکرٹری فدامحمد، تحصیل صدر رزڑ حافظ اسحاق علی ، تحصیل صدر صوابی عبدالطیف خان ، تحصیل صدر ٹوپی اعجاز احمد جدون ، نگران شعبہ بہبود ارشاد احمد اور دیگر نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سرکاری پرائمری سکولوں میں پختون تعلیم رائج کر نے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ یہ فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے اور معماران قوم کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے#

مزید : پشاورصفحہ آخر