چارسدہ ،شادی کی تقریب میں فائرنگ ،12 سالہ لڑکا جاں بحق

چارسدہ ،شادی کی تقریب میں فائرنگ ،12 سالہ لڑکا جاں بحق

چارسدہ (بیورو رپورٹ) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ۔ 12سالہ بچہ گولی لگنے سے جان بحق ۔ فائرنگ کے الزام مے ایک باراتی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود شابڑہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 12سالہ انیس ولد عنایت الرحمان موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے بچے کو پوسٹ مارٹم کیلئے چارسدہ ہسپتال منتقل کیا ۔مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر