عوام لٹیروں کو دوبارہ اقتدا ر میں نہیں آنے دینگے ،محمود خان

عوام لٹیروں کو دوبارہ اقتدا ر میں نہیں آنے دینگے ،محمود خان

تیمرگرہ( بیور ورپورٹ ) صوبا ئی وزیر کھیل وثقافت اور پاکستان تحریک انصا ف ملاکنڈ ڈویژ ن کے ارگنایز ر محمود خان نے کہا ہے کہ عوام لٹیروں کو دوبارہ اقتدار میں نہیں آنے د ینگے،2018کے انتخابات میں لو ئیر اور اپر دیر سمیت صو بہ بھر میں کلین سویپ کرینگے ۔نظام تعلیم کو اسلامی خطور پر استوار کر نا بڑا کار نا مہ ہے ،یہودی ایجنٹ کاالزام دینے والوں کو صو بے میں سودی کا روبا ر پر پابندی ،تعلیمی اداروں میں میٹرک تک ناظرہ وتر جمہ قرآن مجید جیسے کارنامے نظر نہیں آرہے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ربا ط لویر دیر میں نوجوانوں کے درمیان باڈی بلڈ نگ مقابلوں کے اختتا م پر ایک بڑی تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،تقر یب سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر بشیر خان ایڈو کیٹ ، ضلعی قائد ین سید عالم شاہ عر ف تھانے خان ،میاں گل ظہور ،فرہاد علی خان ،علی شاہ مشوانی ،ملک راحت اللہ خان ،ملک فخر زمان و دیگر نے بھی خطاب کیا ،صو با ئی وزیر نے الزام لگایا کہ آصف علی زر داری ،میاں نواز شر یف ،اسفندیار ولی اور مولانا فضل الر حمٰن کی ملی بھگت سے قومی خزانہ کو لو ٹا گیا ،لیکن عوام اُن کو پہچان چکے ہے اور آیندہ عام انتخابات میں لٹیروں کو دوبارہ مسلط نہیں ہو نے دینگے ،انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل کی سطح پر اسٹیڈ یم بنا نے کو عملی شکل دئیگی جبکہ نوجوانوں کی فلا ح و بہبو د کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہے ،اس موقع پر انہوں نے باڈی بلڈ نگ ارگنایز نگ کمیٹی کے لئے50ہزار جبکہ مقابلے میں شریک ہر کھلاڑی کے لئے دس دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں میں شیلڈز ،ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر