ڈیرہ ،گذشتہ ماہ پولیس نے 32 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے

ڈیرہ ،گذشتہ ماہ پولیس نے 32 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او لیفٹننٹ کمانڈر (ر)یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پرماہ جنوری کے دوران 32سرچ اینڈ سٹرائیک آپرشنز کئے ،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے ماہ جنوری 2017کے دوران ڈی پی او لیفٹیننٹ کمانڈر (ر)یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر تمام ضلع میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف32سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیے گئے۔ ان اپریشنز کے دوران نومجرم اشتہاری سیمت59مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 26عدد غیر قانونی اسلحہ اور244کارتوس، 24کلو 861گرام چرس،1کلو ، 730گرام ہیروئن،افیون 45گرام،بھنگ06کلو600گرام اور481بوتل شراب برآمد کی۔جبکہ2631گھراور297ہوٹلز کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف54مقدمات درج کیے گئے۔ ضلع بھرمیں1579سکولوں کو چیک کرکے25کو ہدایات جبکہ تین سکولز کی سیکیورٹی نہ ہونے پران کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیے گئے۔ضلع بھر کے422مقامات پر SNAPچیکنگ کے ذریعے754مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے66عددغیر قانونی اسلحہ اورکارتوس669 اور22مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔1363حساس مقامات و بس اڈہ جات کو ماہ جنوری کے دوران چیک کرکے سیکیورٹی انتظامات ناقص ہونے کی بناء پر 32حساس مقامات پر مقدمہ درج کیے گئے۔ جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر16مقدما ت درج کیے گئے ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر6607چالان کیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر