درخت صدقہ جاریہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے ،شیخ امجد

درخت صدقہ جاریہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے ،شیخ امجد

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کنز ر ویٹر فارسٹ ملاکنڈ ایسٹ شیح امجد نے کہاہے کہ درحت صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اپنے ائندہ نسل کو صاف ماحول ،صاف ہوا اور صاف پانی دینے کے لئے ہم سب کو مل کر نہ صرف زیادہ سے زیادہ درحت لگانا چاہئے بلکہ انکی بہترین نگہداشت بھی ضروری ہے ۔موجودہ صوبائی حکومت کی بلین ٹریز پراجیکٹ کو بامقصد بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔منتحب بلدیاتی نمائندوں کے انے کے بعد گراس روٹ لیول تک نہ صرف پودے پہنچ رہے ہیں ۔بلکہ انکی بہترین نگرانی بھی ہورہی ہے۔ان خیالات کاا اظہار انہوں نے وزیر اعلی کے مشیر فضل الہی کی جانب سے وزیر اعلی کے سپیشل کوٹہ سے تحصیل ناظم سید سالار جہان باچا کو تقریبا چار لاکھ پودے دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب سے ڈی ایف او فارسٹ احمد جلیل ۔تحصیل ناظم سید سالار جہان باچا ۔ایس ڈی ایف او انعام داوڑ ۔سی ڈی او فیصل اور دیگر نے بھی خطاب کئے ۔اس موقع پر تھصیل کونسل کے ممبران امیر زیب خان ۔نظام الملک خان ،ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن سید اختیار باچا ،فواد خان ،فاروق باچا اور دیگر علاقہ کے مشران نے شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر