عمران خان کو پانامہ لیکس میں شرمندگی کے سواکچھ بھی ہاتھ نہیں آئیگا : جمشید مہمند

عمران خان کو پانامہ لیکس میں شرمندگی کے سواکچھ بھی ہاتھ نہیں آئیگا : جمشید ...

 شیرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد دشمنوں کے ہاتھوں کھیل کرپاکستان کی ترقی کے منصوبوں کوناکام بنانا چاہتے ہیں پانامہ لیکس میں ان کو شرمندگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے صوبہ بھر میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کرسکے صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی اور انصاف کے نعرے محض عوام کو دھوکہ اور بے وقوف بنانا ہے پی کے 27 کے عوام پر صوبائی فنڈز کی بندش سے انصاف کے نعرے لگانے والوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے مسلم لیگ پی کے 27میں صرف گیس کی مد میں اربوں روپے خرچ کرکے گھر گھر کو گیس فراہم کریگی آئندہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ کلین سویپ کرکے صوبہ بھرسے ان کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے بخت اللہ جان حسرت کے شمولیت سے پی کے 27میں مسلم لیگ مزید مضبوط ہوگئی ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز شیرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پرعمران شہید ٹرسٹ کے چیرمین ثاقب خان،ضلعی کونسلران میاں عبدالرحمان ، فرخ سیئر ایڈوکیٹ ، ویلج کونسل ناظمین حاجی خان محمد اور عمران الدین خٹک،عابد یوسفزئی ،داؤد اور درجنوں لیگی کارکنان موجود تھے اس موقع پرشیرگڑھ کے سینئر صحافی بخت اللہ جان حسرت نے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ایم پی اے نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد وزیراعظم میاں نواز شریف اور انجینئر امیر مقام اپنے وعدے کے مطابق پی کے 27میں سوئی گیس ،بجلی ،سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کرکے مسلم لیگ کی جڑیں مزید مضبوط کریں گے تحریک انصاف محض نعروں تک محدود پارٹی بن چکی ہے صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا مسلم لیگ نے جس طرح پاکستان کو بنایا ہے اسی طرح پاکستان کوترقی کے راہ پر گامزن کرکے عوام دشمن لیڈروں کے چہرے بے نقاب کریں گے انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے جیت کر مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے اور تحریک انصاف کا صوبہ سے جنازہ نکال کر دم لیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر