گلو بلائزیشن کے عمل سے دنیا میں تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہیں : کمشنر ڈیرہ

گلو بلائزیشن کے عمل سے دنیا میں تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہیں : کمشنر ڈیرہ

یرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)گومل یو نیورسٹی میں خیبرپختونخواہ کے پہلے تعلیمی ٹی وی چینل کا افتتاح کردیا گیا، افتتاحی تقریب یونیورسٹی کے شعبہ کمیو نیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیزمیں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ تھے،جنہوں نے وائس چانسلر گومل یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور اور چیئر مین شعبہ کمیو نیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز کے ہمراہ چینل کا باقائدہ افتتاح کیا، انہوں نے سٹوڈیو کا معائینہ کیا جہاں اسسٹنٹ پروفیسر زیشان قاسم بلوچ نے انہیںآن لائن ٹی وی چینل کی افادیت، اغراض و مقاصد اور مستقبل میں اس ٹی وی چینل سے شعبہ صحافت کے طلبہ کی کارکردگی میں مثالی تبدیلوں کے حوالے سے بریفنگ دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈویژن ڈاکٹر اختر نذیر وڑائچ نے کہا کہ گلوبلائزیشن کے عمل سے دنیا میں متعدد تبدیلیاں انتہائی تیزی سے ورنما ہورہی ہیں، متعدد تہذیبوں کے خاتمے اور نئے اطوار کے جنم لینے کے باعث انسانیت کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں اور ایسے حالات میں میڈیا کی اہمیت اور زمہ داریوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے ، قوموں میں شعور کی بیداری اور نئے مسائل سے روشناس کرانے میں دنیا بھر میں میڈیا کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا کے آنے سے صورت حال ہر گذرت دن کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے ایسے حالات میں صوبہ خیبرپختونخواہ میں تعلیمی اداروں کی سطح پر گومل یو نیورسٹی نے پہلے تعلیمی ٹی وی چینل کا افتتاح کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے جس پر وائس چانسلر ، شعبہ کے سربراہ اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیئے کہ وہ سیکھنے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اس عمل کے دوران اپنی انا کے بجائے سیکھنے اور مستقبل میں ترقی کو اہمیت دیں ا ور نئی کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالیں، انہوں نے کہا کہ مجھے قومی امید ہے کہ اس ٹی وی چینل سے میڈیا کے میدان میں ماضی کی طڑح گومیلین کا مستقبل پھر تابناک ہوکا اس حوالے سے مقامی انتظامیہ یو نیورسٹی انتظامیہ کے اصلاھاتی ایجنڈہ کا بھرپور ساتھ دے گی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گومل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں گومل یو نیورسٹی ٹی وی چینل کا افتتاح ایک ایسا اعزاز ہے جس میں خدا کا شکر گذار ہوں اور شعبہ کے سربراہ اور انکی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ صحافت قوموں کی زندگیاں بدلنے اور مستقبل کا رخ متعین کرنے میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے، معلومات کی فراہمی اور تفریحی سہولیات کے بجائے بدلتے حالات میں میڈیا لوگوں کو نئے رخ بتانے اور مستقبل میں اقوام پر حکومت کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہا ہے اور دنیا میں حکمرانی کرنے میں تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ میڈیا کے عمل دخل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہاہوں کہ مستقبل میں گومل یو نیورسٹی ٹی وی چینل سے تربیت یافتہ گومیلین پاکستان میں اپنی صلاحیتوں کا نہ صرف لوہا منوائیں گے بلکہ اس مادر علمی کی نیک نامی کے نئے دور کا بھی آغاز ہوگا، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگلے تین سال میں ہم نے گومل یو نیورسٹی کو صوبہ کی نامور پہلی یو نیورسٹی کے روپ میں پیش کرنا ہے، قبل ازیں شعبہ کمیونیکیشن اور میڈیا سٹڈیز کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز نے اپنے خطا ب میں ملک کے صحافتی میدان میں گومیلین کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ مختصر عرصہ میں ٹی وی چینل منصوبہ کی تکمیل پر میں شعبہ کے اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکبرشیخ، مسز روبینہ روشن، زیشان قاسم، مسز منور فاطمہ، مسز میمونہ گل، ٹیکیکل سٹاف ارشد عطاء، ریحان اکبر کی کوششوں ا ور محنت کی داد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں خدا کا مشکور ہوں جس نے یہ اعزاز ہمیں نصیب کیا کہ ہم صوبہ بھر میں پہلا ٹی وی چینل لانچ کرنے والے ادارہ کے روپ میں سامنے آئے ہیں، انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر کمشنر ڈیرہ، وائس چانسلر گومل یو نیورسٹی اور دیگر شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا،

مزید : پشاورصفحہ آخر