پرتگال : فٹبال میچ کے دوران بھگڈر سے 17شائقین ہلاک ، متعدد زخمی

پرتگال : فٹبال میچ کے دوران بھگڈر سے 17شائقین ہلاک ، متعدد زخمی
پرتگال : فٹبال میچ کے دوران بھگڈر سے 17شائقین ہلاک ، متعدد زخمی

  

انگولا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پرتگال میں فٹبال میچ میں ہنگامہ آرائی اور بھگڈر مچنے سے 17شائقین ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال کے شہر انگولا میں کھیلے جا نے والے فٹبال میچ کے دوران بھگڈر مچنے سے میچ دیکھنے آئے 17شائقین لقمہ اجل بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے دونوں ٹیموں کے شائقین کے نعرے بازی کے بعد پیش آیا جو دیکھتے دیکھتے ہنگامہ آرائی کی شکل اختیار کر گیا ۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔

میچ فکسنگ کا الزام : اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا موبائل قبضے میں لے لیا

دوسری جانب واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں