جنوبی فلپائن میں 6.5شدت کا زلزلہ ، 3افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جنوبی فلپائن میں 6.5شدت کا زلزلہ ، 3افراد ہلاک ، متعدد زخمی
جنوبی فلپائن میں 6.5شدت کا زلزلہ ، 3افراد ہلاک ، متعدد زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی فلپائن میں زلزلے نے تباہی مچا دی ، عمارتیں گرنے سے 3افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن میں گزشتہ رات آنے والے 6.5شدت کے زلزلے نے کئی عمارتوں کو ملیہ میٹ کر دیا جبکہ بعض علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے جسے بحال کرنے کیلئے امدادی کام جاری ہیں ۔

 اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا موبائل قبضے میں لے لیا

زلزلے کی شدت 6.5ریکارڈ کی گئی جس سے بہت سی عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتی ہیں ۔ حکام نے لوگوں کو خستہ حال عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام ابھی تک جاری ہے ۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں