میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کومثالی سزائیں دیں گے:شہریار خان

میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کومثالی سزائیں دیں گے:شہریار خان
میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کومثالی سزائیں دیں گے:شہریار خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کومثالی سزائیں دیں گےاور عبرت کا نشان بنا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف کی سپاٹ فکسنگ کے بعد معطلی کے بعد شہریار خا نے کا کہنا تھا کہ جو بھی فکسنگ میں ملوثہے ان کیخلاف ثبوت ہیں آئندہ بھی کسی نے ایسا کیا تو ان کیخلاف سختی سے نمٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ پرنرمی آئی سی سی اوربرطانوی عدالتوں نے کی مگر ہم نہیں کریں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ معطل کیے گئے دونوں کھلاڑیوں کےخلاف ثبوت ہیں اور باقی کھلاڑیوں کےخلاف ثبوت ابھی پورے نہیں ہیں۔معطل کئے گئے دونوں کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں ان کے ساتھ چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

مزید : کھیل