بھارت میں ماحولیاتی تعلیم کے نام پر بچوں کو جانورمارنے کی ترغیب دی جانے لگی

بھارت میں ماحولیاتی تعلیم کے نام پر بچوں کو جانورمارنے کی ترغیب دی جانے لگی
بھارت میں ماحولیاتی تعلیم کے نام پر بچوں کو جانورمارنے کی ترغیب دی جانے لگی

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پر دہشت گردی اور قتل و غارت گری کا الزام لگانے والا بھارت ماحولیاتی تعلیم کے نام پر بچوں کو قتل کی ترغیب دینے لگا ۔

نیو نیوز کے مطابق بھارتی تعلیمی اداروں کے نصاب میں بچوں کو جانورمارنے کی ترغیب دی جانے لگی ہے ۔ بھارتی نصاب میں شامل ”اوور گرین ورلڈ“ کتاب میں بچوں کو ہوا کی اہمیت بتانے کیلئے بلی کو مارنے کا سبق پڑھایا جا رہا ہے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

چھوتھی جماعت کے طالب علموں کو پڑھائی جا نے والی کتاب بھارتی درالحکومت کے سینکڑوں سکولز کے علاوہ ریاست پنجاب اور ہریانہ میں گزشتہ سال سے پڑھائی جا رہی ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

کتاب میں موجود سبق کے ذریعے ایک تجربہ کروایا جاتا ہے جس کے دو خالی ڈبے استعمال کر کے ایک میں ہوا کیلئے سوراخ بنایا جاتا ہے جبکہ دوسرا ڈبہ ہوا کی آمدروفت سے پاک رکھا جاتا ہے۔ دونوں ڈبوں میں بلی کے دو چھوٹے بچوں کو ڈالا جاتا ہے اور ڈبے پوری طرح بند کر دیے جاتے ہیں۔کچھ دیر بعد دونوں ڈبو ں کو کھول کر دکھایا جاتا ہے مگر مکمل طور پر بند ڈبے میں موجود بلی کا بچہ اس وقت تک مر چکا ہوتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /اہم خبریں