پی ایس ایل کے آغاز میں ہی محمد حفیظ نے ریکارڈ قائم کر دیا، 2میچوں میں مسلسل صفر پر آؤٹ

پی ایس ایل کے آغاز میں ہی محمد حفیظ نے ریکارڈ قائم کر دیا، 2میچوں میں مسلسل ...
پی ایس ایل کے آغاز میں ہی محمد حفیظ نے ریکارڈ قائم کر دیا، 2میچوں میں مسلسل صفر پر آؤٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں محمد حفیظ نے پہلے دو میچوں کے دوران ہی ریکارڈ قائم کر لیا مگر یہ ریکارڈ کیچز یا وکٹوں کا نہیں بلکہ 2میچوں میں مسلسل صفر پر آﺅٹ ہونے کا ہے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل میں کچھ بلے باز اپنی بیٹنگ سے نہ صرف شائقین کرکٹ کو تفریح فراہم کر رہے ہیں بلکہ اپنے ناقدین کو بھی کرارا جواب دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود پشاور زلمی کے پروفیسر محمد حفیظ اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔وہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ابھی تک ایک سکور بھی نہیں بنا سکے ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل محمد حفیظ اسلام آباد کیخلاف ابتدائی میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اورپھر کراچی کنگز کیخلاف اپنے دوسرے میچ میں بھی کوئی سکور نہ کر سکے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

محمد حفیظ کے علاوہ افتخار احمد بھی اپنے پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے اور آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور لائنز کے درمیان میچ میں بھی دو کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ٹمل ملز اور لاہور قلندرز کے عمر اکمل صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں کراچی کے شاہ زیب حسن اور عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیں۔

مزید : کھیل /اہم خبریں