ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 :پاکستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیدی،فائنل میں بھارت سے ٹاکرا ہوگا

ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 :پاکستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیدی،فائنل میں ...
ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 :پاکستان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیدی،فائنل میں بھارت سے ٹاکرا ہوگا

  

کرناٹکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ورلڈ بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلیںڈ کو147رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میں پاکستان بھارت سےٹکرائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد عرفان کو ٹیم سے نکال دیا،کلک کریں

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کھیلے جانیوالے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 309 رنز بنائے اور جیت کیلئے 310رنز کا ہدف دیاتھا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 7 وکٹو ں پر 162رنز بناسکی۔پاکستان کی طرف سے بدر منیر نے 103 رنز بنائے اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے جبکہ اسرار حسن نے 143رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کو انگلینڈ کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے کل ہوگا۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کے سنٹرل کنٹریکٹ کو معطل کردیا گیا،کلک کریں

گذشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔یاد رہے پاکستان بلائنڈ ٹیم ابھی تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہے اور اس نے مسلسل 9 میچوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ۔یادرہے اس سے قبل پاکستان بھارت کو شکست دے چکا ہے۔

مزید : کھیل