مرید قریشی کے پیپلزپارٹی سے اختلافات، پی ٹی آئی اگلی منزل؟

مرید قریشی کے پیپلزپارٹی سے اختلافات، پی ٹی آئی اگلی منزل؟
مرید قریشی کے پیپلزپارٹی سے اختلافات، پی ٹی آئی اگلی منزل؟

  

ملتان (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید قریشی کی پیپلزپارٹی سے راہیں جدا ہوگئیں، یوسف رضا گیلانی سمیت پارٹی قیادت سے تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں۔ پیپلزپارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں اور ان کی اگلی سیاسی منزل تحریک انصاف ہوسکتی ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق مرید قریشی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے، مرید قریشی قادرپوراں کے جس حلقہ سے ملک عباس راں اور ان کے بھائی ملک ارشدراں جو تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی کے ساتھ تھے، پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، اس کا مطلب اس حلقہ سے آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی راں خاندان کو ہی پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی۔ مرید قریشی راں برادران کے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حامی نہ تھے اسی وجہ سے مرید قریشی نے نہ تو اجلاس میں شرکت کی اور نہ ہی پارٹی سے رابطہ کیا۔

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

دوسری جانب مرید قریشی جن کے اپنے بھائی شاہ محمود قریشی سے شدید اختلافات چل رہے تھے گزشتہ دنوں حضرت شاہ رکن عالمؒ کے عرس کے موقع پر دونوں ایک دوسرے سے گلے ملے ہیں، اس لئے توقع کی جارہی ہے مرید قریشی کی اگلی منزل تحریک انصاف ہوسکتی ہے ۔

مزید : ملتان