ایرانی قوم کو احترام سے مخاطب کیا جائے،دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے والے شرمندگی اٹھائیں گے:ایرانی صدر

ایرانی قوم کو احترام سے مخاطب کیا جائے،دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے والے ...
ایرانی قوم کو احترام سے مخاطب کیا جائے،دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے والے شرمندگی اٹھائیں گے:ایرانی صدر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران (صباح نیوز)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکا کو اس کی دھمکی آمیز زبان کے استعمال پر شرمندہ کریں گے، دھمکیوں کے ذریعے کمزور ممالک کو دبانے کا دور گزر گیا، ایرانی قوم امریکیوں کی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔،کلک کریں

عرب ٹی وی کے مطابق صدرحسن روحانی نے ولایت فقیہ کے انقلاب کی 38 ویں سالگرہ کے موقعے پرعوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کو احترام سے مخاطب کیا جائے۔ ایرانی قوم دھمکیوں کی زبان استعمال کرنے والوں کو جلد ہی شرمندہ کریں گے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ لاکھوں کا مجمع وائیٹ ہاوس کے جھوٹ اور دھمکیوں کو جواب دینے کے لیے جمع ہوا ہے۔

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے جوہری معاہدے پر کڑی تنقید کی تھی۔ انہوں نے ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات پر تہران پر نئی پابندیاں عاید کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر نیتن یاھو اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پوسٹر اور پتلے بھی نذرآتش کیے گئے۔

مزید : بین الاقوامی