شرجیل خان اور خالدلطیف نے مایوس کیا ،متبادل کھلاڑی ڈھونڈ رہے ہیں :اسلام آباد یونائیٹڈ

شرجیل خان اور خالدلطیف نے مایوس کیا ،متبادل کھلاڑی ڈھونڈ رہے ہیں :اسلام آباد ...
شرجیل خان اور خالدلطیف نے مایوس کیا ،متبادل کھلاڑی ڈھونڈ رہے ہیں :اسلام آباد یونائیٹڈ

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کی کرپشن کی خبر کو مایوس کوکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دودونوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے ۔

تفصیل کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف کا کرپشن سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعدپی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اس خبر سے بہت مایوس ہوئے ہیں لیکن قواعد و ضوابط توڑنے والوں کے خلاف ہمارا عزم بھر پور ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان دونوں کھلاڑیوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو جلد سے جلد تلاش کر کے سکواڈ کا حصہ بنائیں گے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ نے مزید کہا کہ پی سی بی کی پالیسی کے تحت اس ایشو پر مزید کچھ نہیں کہیں گے ۔

پی ایس ایل کے آغاز میں ہی محمد حفیظ نے ریکارڈ قائم کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز شرجیل خان اور خالد لطیف کا کرپشن سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پی سی بی چیئر مین شہریار خان نے کہا تھا کہ کرپشن میں ملو ث کھلاڑیوں کو مثالی سزا دیں گے اور عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اور برطانوی عدالتوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ نرمی برتی لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے ۔

مزید : T20