غذائی قلت، پاکستان میں 5 لاکھ بچوں کے لاغر ہونے کا خطرہ

غذائی قلت، پاکستان میں 5 لاکھ بچوں کے لاغر ہونے کا خطرہ
غذائی قلت، پاکستان میں 5 لاکھ بچوں کے لاغر ہونے کا خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)اقوامِ متحدہ کے بچوں کے ادارے یعنی یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مزید پانچ لاکھ بچے مناسب خوراک کی کمی یا قلت کی وجہ سے لاغر ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے 2011 کے سروے کے مطابق ملک میں 44 فیصد بچے سٹنٹڈ یا لاغر ہیں جو اپنی عمر کے اعتبار سے قدرے کم ذہنی و جسمانی نشو نما کا شکار ہیں۔پاکستان میں مزید پانچ لاکھ بچوں سمیت دنیا بھر 4 کروڑ 80 لاکھ بچوں کے لاغر ہونے کی اِس صورتحال سے بچنے کے لیے یونیسیف نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ دنیا بھر میں نقل مکانی یا قحط سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والوں کے لیے تین ارب 34 کروڑ ڈالرز سے زیادہ عطیات جمع کریں تاکہ انھیں خوراک کی کمی کا سامنا کرنے سے بچایا جا سکے۔راولپنڈی کے رہائشی آٹھ سالہ عاقب پیدائش کے وقت صحت مند تھے لیکن اب وہ اپنی عمر کے لحاظ سے کمزور اور لاغر ہیں۔ اِس کی بڑی وجہ مناسب خوراک کی کمی ہے۔ عاقب صبح سکول جاتے ہیں اور اس کے بعد سبزی منڈی میں کام کرتے ہیں۔

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

ڈاکٹر نورین عاقب کے معائنے کے بعد کہتی ہیں کہ ان میں خون کی کمی ہے جس کی وجہ سے عاقب کا وزن اور قد نہیں بڑھ رہا۔لیکن عاقب کا کہنا ہے کہ ان کے چار بھائی بہنوں کے حصے میں بھی یہی خوراک آتی ہے۔اکثر والدین اپنے بچوں کو مناسب خوراک فراہم نہ کر پانے کی وجہ اپنی مفلسی کو قرار دیتے ہیں۔ عاقب کی والدہ کہتی ہیں ’جب تک یہ میرا دودھ پیتا تھا صحت مند تھا اس کے بعد یہ عمر کے حساب سے نہیں بڑھ رہا۔ ہم روٹی کے ساتھ ٹماٹر اور پیاز وغیرہ کھاتے ہیں۔ جن کا ایک بندہ کمانے والا ہو اور کھانے والے چھ تو بس یہی کھا سکتے ہیں۔‘یونیسیف کے مطابق پاکستان میں وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے اور خیبر پختونخوا میں بچوں کے لاغر ہونے کی وجہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور صوبہ سندھ میں شدید قحط ہے۔

مزید :

اسلام آباد -