سعودی وزارت حج نے پاکستانی حجاج کو ٹرین پر سفر کی سہولت دینے کی منظوری دے دی

سعودی وزارت حج نے پاکستانی حجاج کو ٹرین پر سفر کی سہولت دینے کی منظوری دے دی
سعودی وزارت حج نے پاکستانی حجاج کو ٹرین پر سفر کی سہولت دینے کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد (اے این این) سعودی وزارت حج نے ایام حج کے دوران تمام پاکستانی حاجیوں کو ٹرین کے ذریعے سفر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے پاکستانی حاجیوں کو ٹرانسپورٹ سے متعلقہ بیشتر مسائل حل ہوجائیں گے۔رواں سال مارچ میں متوقع مردم شماری کے بعد اگر پاکستان کی آبادی میں 2 کروڑ کا اضافہ ہوا تو پاکستان کا حج کوٹہ مزید 20 ہزار بڑھ جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے حج کوٹہ میں چند سال قبل مسجدالحرام کی توسیع کے سلسلہ میں جو 20 فیصد کٹوتی کی تھی اب وہ بحال کردی گئی ہے جس کے تحت حج 2017ءمیں ایک لاکھ 43 ہزار 368 کی بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج اد اکریں گے۔ سعودی عرب نے حج کوٹہ کو آبادی سے مشروط کیا ہے جس کے تحت ایک ہزار افراد کی آبادی پر ایک فرد کا حج کوٹہ دیا جاتا ہے۔ پاکستان کا موجودہ کوٹہ 18 کروڑ کی آبادی کے تناسب سے ایک لاکھ 80 ہزار مقرر ہے۔

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

مزید : اسلام آباد