رواں سال جنوری میں ریکارڈ 20ہزار 882کاریں فروخت ہوئیں

رواں سال جنوری میں ریکارڈ 20ہزار 882کاریں فروخت ہوئیں
رواں سال جنوری میں ریکارڈ 20ہزار 882کاریں فروخت ہوئیں

  

اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری، معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور بینکوں کی جانب سے آٹو فنانسنگ کی سہولت کے سبب گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے۔آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2017میں کاروں بشمول لائٹ کمرشل وہیکلز اور جیپس کی فروخت 9سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جنوری 2017میں کاروں کی مجموعی فروخت 20ہزار 882یونٹس رہی، اس سے قبل اگست 2007میں 21ہزار 130گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں، دسمبر 2016کے مقابلے میں جنوری 2017کی فروخت 30فیصد رہی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ (جولائی تا جنوری)کی فروخت 11فیصد کمی سے 1لاکھ 33ہزار 437یونٹس کے مقابلے میں 1لاکھ 18ہزار 414یونٹس رہی، ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی کمی کی وجہ سے مقامی سطح پر تیار شدہ ٹریکٹرز کی فروخت بھی بڑھی، جنوری میں 825ٹریکٹرز فروخت ہوئے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔،کلک کریں

دسمبر کے مقابلے میں ٹریکٹرز کی فروخت 28فیصد جبکہ جنوری 2016سے 37فیصد زائد رہی۔گزشتہ 7ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت45فیصد بڑھ کر 4ہزار 706یونٹس تک پہنچ گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3ہزار 246تھی، جنوری میں مجموعی طور پر 825ٹرک اور بسیں فروخت کی گئیں جو دسمبر کے مقابلے میں 28فیصد اور جنوری 2016سے 37فیصد زائد ہیں، رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں 45فیصد اضافہ ہوا جبکہ جولائی سے جنوری2017تک ٹرکوں اور بسوں کی فروخت 3246سے بڑھ کر 4706یونٹس تک پہنچ گئی، جنوری 2017کے دوران پاما کے رکن موٹرسائیکل اور رکشہ بنانے والی کمپنیوں کی مجموعی فروخت 53ہزار 114یونٹس رہی، دسمبر کے مقابلے میں جنوری کی فروخت 4فیصد جبکہ جنوری 2016کے مقابلے میں 20فیصد زائد رہی۔

مزید : بزنس