بھارت کا مسعود اظہر پر پابندی کیلئے چین کو احتجاجی مراسلہ جاری

بھارت کا مسعود اظہر پر پابندی کیلئے چین کو احتجاجی مراسلہ جاری
بھارت کا مسعود اظہر پر پابندی کیلئے چین کو احتجاجی مراسلہ جاری

  

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے معاملے پر چین سے احتجاج کرتے ہوئے چینی سفارتخانے کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے مسعود اظہر کی پابندی پر مسلسل اعتراض اٹھانے پر چین کو احتجاجی مراسلہ روانہ کردیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ امور نے نئی دہلی میں چینی سفارتخانے اور بیجنگ میں واقع بھارتی سفارتخانے میں مراسلہ بھیجنے کی تصدیق کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے مسعود اظہر کے معاملے پر دو طرفہ مذاکرات کی چینی تجویز کو بھی مسترد کردیا۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس پر متفق ہیں کہ انسداد دہشتگردی کی تجویز کے طور پر خطرناک دہشتگرد رہنما مسعود اظہر پر پابندی عائد کی جائے، جن کی تنظیم جیش محمد کو پہلے ہی کالعدم قرار دیا جاچکا ہے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

انہوں نے کہا وہ اس معاملے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی دو طرفہ مسئلے کی حیثیت سے نہیں دیکھتے بلکہ دنیا بھر میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے دیکھتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ چین بھی ہمارے اس نظریے کو تسلیم کرے گا۔

مزید : بین الاقوامی