ایم کیوایم بانی اورفاروق ستارکے دوبارہ ناقابل ضمانت وانٹ جاری

ایم کیوایم بانی اورفاروق ستارکے دوبارہ ناقابل ضمانت وانٹ جاری
ایم کیوایم بانی اورفاروق ستارکے دوبارہ ناقابل ضمانت وانٹ جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(صباح نیوز)اشتعال انگیز تقاریر اور ملکی سالمیت کوخطرے میں ڈالنے سے متعلق مختلف مقدمات میں ایم کیو ایم بانی اور فاروق ستارسمیت 200سے زائد افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وانٹ جاری کردئیے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔,کلک کریں

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریراورملکی سالمیت کے 34مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت میں عدالت نے 5مقدمات میں ایم کیو ایم بانی اور فاروق ستارسمیت 200سے زائد افراد کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وانٹ جاری کردئیے۔سماعت کے دوران مقدمات میں ایم کیوایم لندن کے پروفیسرحسن ظفرعارف، ساتھی اسحاق، امجد اللہ عدالت اور ایم کیوایم پاکستان کے محفوظ یارخان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ مفرور ملزمان میں خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، کیف الوری، سلمان مجاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔

عدالت نے پولیس کو مفرور ملزمان کوگرفتارکرکے6مارچ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر، رف صدیقی، خواجہ اظہارالحسن، ساتھی اسحاق اور محفوظ یار خان ضمانت پر رہا ہیں۔

مزید : کراچی