سپر سٹار عامر خان نے داڑھی اور مونچھیں رکھ لیں ، نئے روپ کو دیکھ کر مداح بھی خوش

سپر سٹار عامر خان نے داڑھی اور مونچھیں رکھ لیں ، نئے روپ کو دیکھ کر مداح بھی ...
سپر سٹار عامر خان نے داڑھی اور مونچھیں رکھ لیں ، نئے روپ کو دیکھ کر مداح بھی خوش

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پائیدار اورمضبوط رول نبھانے والے بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نئی لک کے ساتھ سامنے آگئے جس سے انکے مداح بے حد خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کیلئے نیا روپ دھارنے والے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے لمبی داڑھی اور مونچیں رکھ لیں جسے دیکھ کر شائقین بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں اور بعض شائقین تو ایسے ہیں جو انہیں نئی لک میں پہچاننے سے بھی قاصر ہیں ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

عامر خان کا شمار بھارت کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو پائیدار اور مضبوط کرادار نبھانے کے حوالے سے اپنا ثانی نہیں رکھتے ، اپنی ہر فلم میں نئی کہانی اورمنفرد انداز سے لوگوں کے سامنے آنے والے اس ورسٹائل اداکار نے انڈسٹری کو درجنوں ایسی فلمیں دی ہیں جنہیں بہت سے ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے اور بزنس کے حوالے سے بھی ان فلموں کو مات نہیں دی جا سکی ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

عامر خان اپنی حالیہ تصویر میں اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ موجود ہیں جو دونوں نے 25سال بعد ایک ساتھ لی ہے ۔ شاہ رخ خان نے اس سیلفی کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا جسے بے حد پزیرائی مل رہی ہے ۔

مزید : تفریح