شلوار قمیض سے پیار ہے ،برطانوی کھلاڑی کے بھنگڑے نے سوشل میڈ یا پر دھو م مچا دی

شلوار قمیض سے پیار ہے ،برطانوی کھلاڑی کے بھنگڑے نے سوشل میڈ یا پر دھو م مچا دی
شلوار قمیض سے پیار ہے ،برطانوی کھلاڑی کے بھنگڑے نے سوشل میڈ یا پر دھو م مچا دی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کا قومی لبا س شلوار قمیض نہ صرف دیکھنے میں اچھا لگتا ہے بلکہ اسے زیب تن کر کے بھی اتنا آرام محسوس ہوتا ہے کہ ہر کوئی اسے پسند کرتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل میں شریک برطانوی کھلاڑی سیم بلنگزنے جب شلوار قمیض پہنا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔سیم بلنگزنے شلوار قمیض زیب تن کر آرام اور خوشی کے دہرے جذبات میں خوب بھنگڑا بھی ڈالا ۔

شرجیل خان اور خالدلطیف نے مایوس کیا ،متبادل کھلاڑی ڈھونڈ رہے ہیں :اسلام آباد یونائیٹڈ

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے مرحوم نعت خواں جنید جمشید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شلوار قمیض زیب تن کیے ۔اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سیم بلنگز نے بھی گہرے سبز رنگ کا شلوار قمیض زیب تن کیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین ڈیکٹ نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں برطانوی کھلاڑی سیم بلنگز شلوار قمیض زیب تن کر کے بھنگڑا ڈال رہے ہیں ۔اس کے جواب میں سیم بلنگز نے بھی ٹوئٹ کیا اور کہا کہ مجھے شلوار قمیض سے بہت پیار ہے ،یہ آرام دہ لباس ہے ۔سیم بلنگز کے بھنگڑے نے سوشل میڈ یا پر بھی دھوم مچا دی اور شائقین کرکٹ نے اس ویڈ یو کو خوب انجوائے کیا ۔

ویڈ یو دیکھئے

مزید : T20