خبرلیکس، مریم کو بچانے کیلئے نواز شریف اب طارق فاطمی کی قربانی دیں گے: شیخ رشید

خبرلیکس، مریم کو بچانے کیلئے نواز شریف اب طارق فاطمی کی قربانی دیں گے: شیخ ...
خبرلیکس، مریم کو بچانے کیلئے نواز شریف اب طارق فاطمی کی قربانی دیں گے: شیخ رشید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بچانے کے لیے پرویز رشیدکے بعد طارق فاطمی کی قربانی ہوگی‘ طارق فاطمی کوچند دنوں میں ان کے عہدے سے فارغ کردیا جائے گا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس کیس میں مریم نوازکوبچانے کے لیے نواز شریف نے پہلے پرویز رشیدکو قربانی کا بکرا بنایا اب طارق فاطمی کی باری آگئی ہے‘ دیکھنا ہوگا کہ آنے والا وقت بتائے گا کہ آیا فوج 2 قربانیاں قبول کرے گی یا پھر مزید قربانیاں پیش کرنی پڑھیں گی‘ حکومت کو بھی عدالتوں کو درست کرنا چاہیے تھا تاکہ فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑتی‘ حکومت کو سستی بجلی کے پروجیکٹ لگانے تھے تو بلتستان اور خیبر پختونخوا میں لگاسکتی‘ جہاں پر سستی بجلی کے وافر ذخائر موجود ہیں‘ فاٹا کے عوام کو اپنے نام نہاد ایجنٹ مولانافضل الرحمن اور محمودخان اچکزئی سے بچناچاہیے۔

مزید : اسلام آباد