جنوبی افریقہ ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی

جنوبی افریقہ ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی
جنوبی افریقہ ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی

  

کیپ ٹاﺅن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ سری لنکا کو وائٹ واش کرنے کے ساتھ ہی آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو 5ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی جو رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

کپتان اے بی ڈویلیرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”ہم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد بے حد خوش اور پرجوش ہیں “۔ ٹیم میں دو سال پہلے گزرنے والے ورلڈ کپ سے قبل مشکل صورت حال تھی مگر ہم نے ٹیم کو دوبارہ مضبوط کرنے اور ون ڈے کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کی جس کا پھل ملا ہے “۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

اس سے قبل نومبر 2014ءمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر تھی جس کے بعد بھارت نے سری لنکا کو 0-5سے وائٹ واش کرنے کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا تھا اور پھر اس کے بعد یہ اعزاز آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 1-4سے ہرانے کے بعد حاصل کیا تھا ۔

مزید : کھیل