بھارت کا ریکارڈ پاش :جنوبی افریقہ 24مرتبہ 350سے زائد سکور بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

بھارت کا ریکارڈ پاش :جنوبی افریقہ 24مرتبہ 350سے زائد سکور بنانے والی پہلی ٹیم ...
بھارت کا ریکارڈ پاش :جنوبی افریقہ 24مرتبہ 350سے زائد سکور بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ ون ڈے میں 24بار 350سے زائد سکور بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 24ویں مرتبہ اننگز میں 350سے زائدسکور بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے آخری ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف 383رنز کا مجموعہ جوڑا ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم اب ون ڈے میں سب سے زیادہ 24 بار 350رنز سے زیادہ سکور کر چکی ہے جبکہ اس سے قبل بھارت 23بار اس ہندسے کو پار کر چکی ہے اورآسٹریلیا نے 18بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

پروٹیز نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں384رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر بھارت کا زیادہ مرتبہ اننگز میں350سے زائد سکور بنانے کا ریکارڈ توڑ ا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے 2003ءمیں 21میچز میں لگاتار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان نے 12میچز مسلسل جیت کر اہم کارنامہ انجام دیا تھا۔

مزید : کھیل