”بکی کی پریشانی سے ایک روز پہلے شرجیل خان کو 70 ہزار پاﺅنڈ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کا بھی دل دکھی ہو جائے گا

”بکی کی پریشانی سے ایک روز پہلے شرجیل خان کو 70 ہزار پاﺅنڈ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ...
”بکی کی پریشانی سے ایک روز پہلے شرجیل خان کو 70 ہزار پاﺅنڈ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کا بھی دل دکھی ہو جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ کے راجہ، رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شرجیل خان کا ایک دن پہلے لیسٹر شائر کے ساتھ 70 ہزار پاﺅنڈ کا کنٹریکٹ ہوا ہے اور یہ پانچ لاکھ روپے پر گر گئے ہیں۔

سپاٹ فکسنگ، پی سی بی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا،دونوں وطن واپس روانہ

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ جب اس طرح کا معاملہ ہوتا ہے تو کھلاڑی چوکنے ہو جاتے ہیں اور بہت سے دیگر کھلاڑی ریڈار پر آ جاتے ہیں۔

انہوں نے تمام تر معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کا ایک دن پہلے لیسٹر شائر کے ساتھ 70 ہزار پاﺅنڈ کا کنٹریکٹ ہوا ہے اور یہ پانچ لاکھ روپے پر گر گئے ہیں، مجھے تو حیرانی ہوتی ہے۔

شرجیل خان اور خالدلطیف نے مایوس کیا ،متبادل کھلاڑی ڈھونڈ رہے ہیں :اسلام آباد یونائیٹڈ

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کا بھی جب سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آیا تھا تو اس سے ایک دن پہلے یارک شائر سے ایک لاکھ بیس ہزار پاﺅنڈ کا کنٹریکٹ آفر ہوا تھا ۔

مزید : T20