شرجیل خان اور خالد لطیف کیساتھ ملاقات کرنیوالے مبینہ بکی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

شرجیل خان اور خالد لطیف کیساتھ ملاقات کرنیوالے مبینہ بکی کی تصاویر منظرعام ...
شرجیل خان اور خالد لطیف کیساتھ ملاقات کرنیوالے مبینہ بکی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کرپشن سکینڈل سے متعلق نئے نئے انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہو گئی ہے جس میں شرجیل خان اور خالد لطیف ایک شخص کے ساتھ بیٹھے ہیں جسے مبینہ طور پر بکی یوسف بتایا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل میں کرپشن، کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز آئی سی سی کے انویسٹی گیٹرز نے کیا

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تصویر میں موجود شخص یوسف بکی ہے جس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو 2 گیندیں روکنے پر 20 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی۔ رپورٹ کے مطابق بکی یوسف کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سیکیورٹی انچارج نے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

’وہ لڑکیاں جنہیں پی ایس ایل سے قبل یہ انتہائی شرمناک کام کرنے کیلئے دبئی پہنچایاگیا‘ تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر

اس تصویر میں موجود دوسرے پاکستانی کھلاڑی خالد لطیف نے پی سی بی کو بتایا کہ مشتبہ شخص پاکستانی تھا جس پر ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس شخص کے بارے میں اطلاع کیوں نہیں دی؟

مزید : T20