مصطفی کمال اور فاروق ستار نے ہاتھ ملالیا

مصطفی کمال اور فاروق ستار نے ہاتھ ملالیا
مصطفی کمال اور فاروق ستار نے ہاتھ ملالیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے ہاتھ ملالئے۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق فاروق ستار اور مصطفی کمال جامعہ کراچی میں ایک تقریب میں موجود تھے اور جب فاروق ستار تقریب میں تشریف لائے تو سابق سٹی ناظم مصطفی کما ل نے ان کیلئے اپنی نشست چھوڑ دی۔

محمد عرفان کے خلاف انکوائری جاری رہے گی ،انہیں فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا :نجم سیٹھی،کلک کریں

صحافی نے کہا کہ فاروق بھائی ایک بار پھر ہاتھ ملالیں جس پر دونوں نے ہاتھ ملایا اور مصطفی کمال نے جواب دیا کہ کیا گلے بھی مل لیں؟۔اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میری بات مانتا ہے تو وہ میرا بھائی ہے ۔

مزید : کراچی