چیئرمین شہریا ر خان میڈیا سے گھبرا گئے،لاہور ایئر پورٹ پر خفیہ دروازے سے روانہ

چیئرمین شہریا ر خان میڈیا سے گھبرا گئے،لاہور ایئر پورٹ پر خفیہ دروازے سے ...
چیئرمین شہریا ر خان میڈیا سے گھبرا گئے،لاہور ایئر پورٹ پر خفیہ دروازے سے روانہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے لاہور پہنچنے والے پی سی بی چیئرمین شہریار خان ایئر پورٹ پر میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا تے ہوئے خفیہ دروازے سے باہر نکل گئے اور میڈیا کے نمائندے انکا انتظار ہی کرتے رہ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ ٹو میں کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی سی بی کراچی سے لاہور پہنچے تو میڈیا کو دیکھ کر چبھتے ہوئے ممکنہ سوالات کا جواب دینے سے گھبرا گئے اور ایئر پورٹ کے خفیہ دروازے سے ہی باہر نکل گئے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

وہ گزشتہ روز دبئی سے کراچی پہنچے تھے ۔ یاد رہے سپاٹ فکسنگ کی بنیادپر شرجیل خان اور خالد لطیف کے سینٹرل کنٹریکٹ معطل کر دیے گئے ہیں جبکہ محمد عرفان کو بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل