پاکستان سپر لیگ میچ فسنگ الزام، وہ کھلاڑی جسے آئی سی سی نے میچ کے دوران ہی گراﺅنڈ سے باہر بلا لیا

پاکستان سپر لیگ میچ فسنگ الزام، وہ کھلاڑی جسے آئی سی سی نے میچ کے دوران ہی ...
پاکستان سپر لیگ میچ فسنگ الزام، وہ کھلاڑی جسے آئی سی سی نے میچ کے دوران ہی گراﺅنڈ سے باہر بلا لیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی انویسٹی گیٹرز نے کرپشن تحقیقات کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن کو میچ کے دوران ہی باہر بلا لیا تھا۔

پی ایس ایل میں کرپشن، کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز آئی سی سی کے انویسٹی گیٹرز نے کیا

تفصیلات کے مطابق کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے بعد کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن کے خلاف تحقیقات کی گئیں اور اس مقصد کیلئے انہیں میچ کے دوران ہی میدان سے باہر بلا لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کے بعد ان کے موبائل کا ڈیٹا بھی لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ مزید کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

مزید : T20