عماد وسیم نے کرپشن کے الزامات کی تردید کر دی، ہمیشہ وقار اور فخر کیساتھ کرکٹ کھیلی: کرکٹر

عماد وسیم نے کرپشن کے الزامات کی تردید کر دی، ہمیشہ وقار اور فخر کیساتھ کرکٹ ...
عماد وسیم نے کرپشن کے الزامات کی تردید کر دی، ہمیشہ وقار اور فخر کیساتھ کرکٹ کھیلی: کرکٹر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم نے کرپشن الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کیساتھ ملاقات کرنیوالے مبینہ بکی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری پیغام میں عماد وسیم نے اپنے خلاف چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے اور انہیں پاکستان اور دیگر ٹیموں کیلئے کھیلنے پر فخر ہے۔

مزید : T20