پی ایس ایل کے آغاز سے قبل آئی سی سی کا کھلاڑیوں کے کمروں کے قریب غیر متعلقہ لوگوں کے کمروں پر پی سی بی سے اعتراض

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل آئی سی سی کا کھلاڑیوں کے کمروں کے قریب غیر متعلقہ ...
پی ایس ایل کے آغاز سے قبل آئی سی سی کا کھلاڑیوں کے کمروں کے قریب غیر متعلقہ لوگوں کے کمروں پر پی سی بی سے اعتراض

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے فلور پر غیر متعلقہ لوگوں کے کمرے ہونے پر پی سی بی سے اعتراض کیا تھا جس پر پی سی بی نے معاملات ٹھیک ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

پاکستان سپر لیگ میچ فسنگ الزام، وہ کھلاڑی جسے آئی سی سی نے میچ کے دوران ہی گراﺅنڈ سے باہر بلا لیا

نجی نیو ز چینل جیو نیوز کے مطابق گزشتہ اتوار آئی سی سی نے پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان سے ملاقات کی تھی جس میں آئی سی سی انتظامیہ نے ہدایت کی تھی کہ ٹور نامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کے فلور پر دیگر افراد کو کمرے نہ دئیے جائیں جس پر پی ایس ایل حکام نے آئی سی سی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے سب ٹھیک ہو جائے گا ۔ہوٹل کے کمروں کا اعتراض سابق پاکستانی وکٹ کیپر نے اٹھا یاتھا اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی دبئی میں غیر ملکی بکیز کے داخلے سے متعلق پی سی بی حکام کہ بتا یا تھا ۔

”بکی کی پریشانی سے ایک روز پہلے شرجیل خان کو 70 ہزار پاﺅنڈ۔۔۔“ رمیز راجہ نے ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر آپ کا بھی دل دکھی ہو جائے گا

مزید : T20