طوفان نے دبئی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آج کے میچ بارش کے باعث متاثرہونے کا خدشہ

طوفان نے دبئی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آج کے میچ بارش کے باعث متاثرہونے کا ...
طوفان نے دبئی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آج کے میچ بارش کے باعث متاثرہونے کا خدشہ

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر کرپشن کا سایہ تو پڑ ہی چکا ہے جس کے باعث شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے واپس بھیج دیا گیا ہے لیکن اس کیساتھ ہی ٹورنامنٹ میں آج ہونے والے میچوں پر بھی خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

محمد عرفان کو فکسنگ سکینڈل سے کلیئر کر دیا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ رہیں گے

تفصیلات کے مطابق آج پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز جبکہ دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جانا ہے تاہم اس سے پہلے ہی دبئی میں موسم ابر آلود ہو گئے ہے اور ایک طوفان شہر کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کیساتھ ملاقات کرنیوالے مبینہ بکی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات پہلے ہی فروری کے دوران دبئی اور شارجہ میں بارشوں کی پیش گوئی کر چکے ہیں تاہم آج اٹھنے والے طوفان کے باعث دونوں میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید : T20