آج اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز سے میچ ہارے گی،بک میکر کا دعویٰ

آج اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز سے میچ ہارے گی،بک میکر کا دعویٰ
آج اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز سے میچ ہارے گی،بک میکر کا دعویٰ

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد بک میکر بھی میدا ن میں آگئے ہیں اور بک میکروں نے سٹے بازی کے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں اور سٹے باز نےدعویٰ کیا ہے کہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہارے گی اور لاہور قلندرز جیتے گی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بک میکر نے سٹے بازی کے بارے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ سٹے بازی کا آغاز بھارت سے ہوتا ہے اور ہر بال پر جو کھیلا جاتا ہے۔

محمد عرفان کے بعد ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن بھی الزامات سے بری، پی ایس ایل کھیلتے رہیں گے،کلک کریں

بک میکر نے انکشاف کیا کہ ہم نے ایجنٹ چھوڑے ہوتے ہیں اور خود سامنے نہیں آتے،ایجنٹوں کے ذریعے کھلاڑیوں سے تعلق بناتے ہیں کیونکہ کھلاڑی ہوٹلز جاتے ہیں اور کھانا کھانے کے شوقین ہوتے ان کے پیچھے ایجنٹ چھوڑے ہوتے ہیں جو ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بک میکر کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑیوں کو یہ کہہ کر ورغلاتے ہیںکہ جہاں آپ کو ایک میچ کے ایک لاکھ ملتے ہیں تو ہم آپ کو جوا کھیلنے کے ایک کروڑ تک دے سکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بک میکر نے کہا کہ ہر بال پر جوا کھیلا جاتا ہے اور ہماری گفتگو کوڈ ورڈ میں ہوتی ہے۔

محمد عرفان کو فکسنگ سکینڈل سے کلیئر کر دیا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ رہیں گے،کلک کریں

رقم کی ادائیگی کے بارے بک میکر کا کہنا تھا کہ رقم کا تبادلہ یا تو بنک اکاﺅنٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے یا پھر ایجنٹوں کے ذریعے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل کیا جاچکا ہے ۔

مزید : T20