پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ندیم ملک فائرنگ سے زخمی

پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ندیم ملک فائرنگ سے زخمی
پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ندیم ملک فائرنگ سے زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد(آئی این پی)نامعلوم افراد نے پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ندیم ملک کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ہے،کھلاڑی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

محمد عرفان کو فکسنگ سکینڈل سے کلیئر کر دیا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ رہیں گے،کلک کریں

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک نمبر 204 میں میں انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی ندیم ملک میچ سے واپسی پر گھر جارہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کبڈی کھلاڑی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹر ز نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قراردیدیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ندیم ملک عرف دیما کو پاﺅں پر گولیاں ماری گئیں۔

محمد عرفان کے بعد ذوالفقار بابر اور شاہ زیب حسن بھی الزامات سے بری، پی ایس ایل کھیلتے رہیں گے،کلک کریں

مزید : کھیل