سیم بلنگز نے بیٹنگ کے دوران ”بل شاٹ“ مار دی، کھلاڑی اور ایمپائرز ہنسے بغیر نہ رہ سکے

سیم بلنگز نے بیٹنگ کے دوران ”بل شاٹ“ مار دی، کھلاڑی اور ایمپائرز ہنسے بغیر ...
سیم بلنگز نے بیٹنگ کے دوران ”بل شاٹ“ مار دی، کھلاڑی اور ایمپائرز ہنسے بغیر نہ رہ سکے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی سیم بلنگز پر پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیص اور بھنگڑے کا کچھ ایسا اثر ہوا ہے کہ اب انہوں نے بیٹنگ بھی ”بھنگڑا سٹائل“ میں کرنا شروع کر دی ہے۔

طوفان نے دبئی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آج کے میچ بارش کے باعث متاثرہونے کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جا رہے میچ میں سیم بلنگز نے ایک بال کو فائن لیگ کی جانب شارٹ مارنے کی کوشش کی تاہم گیند آف سائیڈ پر آئی اور اس کا باﺅنس اتنا تھا کہ وہ سیدھی ان کے ہیلمٹ سے ٹکرا گئی۔

سیم بلنگز بھی گیند کو ہیلمٹ کی جانب آتا دیکھ کر گھبرائے نہیں بلکہ ایک ”سانڈ“ کی طرح ٹکر مار کر باﺅنڈری کے پار پہنچا دیا اور اپنی ٹیم کو 4 رنز بھی دلا دئیے۔ سیم بلنگز کی اس شاٹ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگ اسے ”بل شاٹ“ قرار دے رہے ہیں۔

مزید : T20