لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یو نائیٹڈ کو 6وکٹوں سے حیران کن شکست دیدی

لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یو نائیٹڈ کو 6وکٹوں سے حیران کن شکست ...
لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یو نائیٹڈ کو 6وکٹوں سے حیران کن شکست دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر نے دفاعی چیمپیئن  اسلام آباد یو نائیٹڈ کو 6وکٹوں سے حیران کن شکست دیدی ،پہلے میچ میں ہارنے کے بعد اب قلندروں نے میدان میں اپنا جادو دکھا  دیا۔بلے باز جے جے روئے نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 60 رنز بائے اور اسلام آباد یو نائیٹڈ کے باولرز کا بھر کس نکال دیا۔

میں بکی نہیں ہوں ،شرجیل خان کے ساتھ دریرینہ دوستی ہے ،دبئی میں کاروبار کرتاہوں :مبینہ بکی ثنااللہ

تفصیلات کے مطابق پہلے بلے باز مکیلم  نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن صرف 25 رنز بنانے کے بعد پویلیئن لوٹ گئے۔دوسرے بلے باز فاخر زمان بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور 5 رنز بنانے کے بعد محمد سمیع کی گیند پر آوٹ ہو گئے۔ عمر اکمل نے 35 رنز بنائے اور شین واٹسن کی گیند پر آوٹ ہوئےجبکہ ڈی جے الیئٹ نے صرف 3 رنز بنائے اور سعید اجمل کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے جس میں مصباح الحق 61رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سمتھ اور بلنگز نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ،سمتھ31اور بلنگز نے 37رنز بنائے جبکہ ہیڈن 9رنز بنا کر ایلیٹ کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔پانچوی نمبر پر آنے والے واٹس 7،آصف علی 1اور شاداب خان 4سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے ایلیٹ نے 4کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ سہیل تنویر اور ایس پی نارائن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

مزید : T20 /اہم خبریں