میں بکی نہیں ہوں ،شرجیل خان کے ساتھ دریرینہ دوستی ہے ،دبئی میں کاروبار کرتاہوں :مبینہ بکی ثنااللہ

میں بکی نہیں ہوں ،شرجیل خان کے ساتھ دریرینہ دوستی ہے ،دبئی میں کاروبار ...
میں بکی نہیں ہوں ،شرجیل خان کے ساتھ دریرینہ دوستی ہے ،دبئی میں کاروبار کرتاہوں :مبینہ بکی ثنااللہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف کے ساتھ تصویر میں موجود مبینہ بکی ثناللہ خودمیدان میں آ گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نثااللہ نے بتایا کہ اس کی شرجیل خان سے کرکٹ سے پہلے کی دوستی ہے ،وہ دبئی میں کاروبار کرتاہے ،اس کیخلاف پراپیگنڈہ کیا جارہاہے ۔اس کا کہناتھا کہ میں بکی نہیں ہوں ،یہاں کاروبار کرتاہوں ،شرجیل خان کے ساتھ دیرینہ دوستی ہے ،انہیں بس کھانا کھلایاہے ۔ثنااللہ کا کہناتھا کہ وہ تمام تصویر ان کی ہیں ،ان کے بہت ساتے پلیئرز کے ساتھ تعلقات ہیں ۔اس کا کہناتھا کہ اس کا تعلق ڈی جی خان سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق راحت علی اور عامر یامین سے بھی ہے ،صرف کھانا ہی کھلایا ہے۔

مزید : T20 /اہم خبریں