آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے امور کا جائزہ لیا گیا،عوام کی فلاح ترجیح ہوگی:اسحاق ڈار

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے امور کا جائزہ لیا گیا،عوام کی فلاح ترجیح ...
آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے امور کا جائزہ لیا گیا،عوام کی فلاح ترجیح ہوگی:اسحاق ڈار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تمام تیاریوں کا جائزہ لے لیا گیا ہے جبکہ بجٹ میں عوام کی فلا ح ہمارے لئے سب سے بڑی ترجیح ہوگی۔

دو سالوں میں ریلوے ٹھیک نہ ہوتی تو وزارت سے استعفیٰ دے دیتا:سعد رفیق

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ آیندہ بجٹ کی تمام تر تیاریاں رمضان المبارک کومد نظر رکھتے ہوئے کی جائیںگی جبکہ ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی مثبت رائے اور تجاویز پر بھی غور کریں گے۔انہوں اجلاس میں موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ اوردیگر وزارتوں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن یقینی بنایا جائے کیونکہ آپس میں تال میل قائم کئے بغیر کام نہیں ہوسکتا۔

مزید : قومی