ناصر جمشید کی اہلیہ کا شرجیل خان کا بکی سے رابطہ کرانے کا الزام لگانے والے چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

ناصر جمشید کی اہلیہ کا شرجیل خان کا بکی سے رابطہ کرانے کا الزام لگانے والے ...
ناصر جمشید کی اہلیہ کا شرجیل خان کا بکی سے رابطہ کرانے کا الزام لگانے والے چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں بہت سے کھلاڑی میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آئے ہوئے ہیں اسی وجہ سے شرجیل خان اور خالد لطیف کے سینٹرل کنٹریکٹ معطل کیے جاچکے ہیں ۔ یہ بھی الزام لگایا جا رہا ہے کہ شرجیل خان کی بکی سے ملاقات ناصر جمشید کے کہنے پر ہوئی ۔ یہ خبریں سامنے آنے پر کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں اور جس چینل نے یہ خبر چلائی ہے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔

خالد لطیف سے بکی یوسف کا رابطہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ناصر جمشید نے کرایا:نیا انکشاف

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر سمارہ افضل کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کی خبر پڑھ کر دھچکا لگا اور شدید افسوس بھی ہوا ، جو بھی پلیئرز کے نام لے کر الزامات لگا رہا ہے انہیں اس بات کا اندازہ ہونا چاہیے کہ یہ کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کیلئے کتنی تکلیف کی بات ہے۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کے سنٹرل کنٹریکٹ کو معطل کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ ناصر تو پاکستان سپر لیگ کھیل ہی نہیں رہا کیونکہ وہ برطانیہ میں ہے جہاں وہ نہ صرف کلب کیلئے ٹریننگ کر رہا ہے بلکہ جنوری سے کوچنگ کورس بھی کر رہا ہے ۔ میچ فکسنگ کی باتیں تو ایک طرف ناصر نے کسی بھی کھلاڑی سے رابطہ تک نہیں کیا۔ ان پر میچ فکسنگ کے الزام کی خبرنے ہمیں بہت ہی خوفزدہ کردیا ہے۔ جس چینل نے ان پر میچ فکسنگ کی جھوٹی اور من گھڑت خبر چلائی ہے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

مزید : T20