اس لڑکی کی سیلفی نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا، کیا آپ دیکھ سکتے ہیں اس میں ایسی کیا بات ہے؟

اس لڑکی کی سیلفی نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا، کیا آپ ...
اس لڑکی کی سیلفی نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو خوف میں مبتلا کردیا، کیا آپ دیکھ سکتے ہیں اس میں ایسی کیا بات ہے؟

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی کا رجحان عام ہونے پر کئی ایسے فلٹر متعارف کروا دیئے گئے ہیں جن کی مدد سے تصاویر کو بہتر بنا کر اور ان پر پھول وغیرہ لگا کر پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ برطانیہ میں ایک لڑکی نے ایسا ہی ایک فلٹر استعمال کرتے ہوئے اپنی تصویر سنیپ چیٹ پر پوسٹ کی لیکن اس کا رزلٹ کچھ ایسا آیا کہ جس نے بھی وہ تصویر دیکھی خوفزدہ ہو گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 22سالہ ریچل گارڈنر نے اپنی تصویر کو پرفیکٹ بنانے کے لیے سنیپ چیٹ کا فلٹر استعمال کیا اور اپنے سر پر کچھ خوبصورت پھول لگائے لیکن اس کی تصویر خوبصورت بننے کی بجائے اس میں کچھ ایسا خوفناک اضافہ ہو گیا جس نے خود ریچل کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔

رپورٹ کے مطابق تصویر میں ریچل کے منہ پر بھی پھول بن گئے اور اس کی گردن کی جگہ پر پراسرار قسم کی آنکھیں اور ایک منہ بن گیا جیسے کوئی بھوت ہو۔ریچل کا کہنا ہے کہ ”میں نے یہ تصویر بنائی تو اپنی گردن پر اس پراسرار شکل کو دیکھ کر دنگ رہ گئی۔ میں نے تصویر اپنے بوائے فرینڈ کو دکھائی جو خوفزدہ ہو گیا۔یہی نہیں، پوسٹ کرنے پر جس کسی نے بھی اسے دیکھا سب خوفزدہ ہو گئے اور سبھی نے کہا کہ یہ کوئی بھوت ہے ، جو تصویر بناتے ہوئے میرے سامنے موجود تھا اور اس کی تصویر بھی بن گئی۔“

پی ایس ایل میچز انٹرنیٹ پر دیکھنے کے خواہشمندوں کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور ٹیپ میڈ ٹی وی نے انتہائی شاندار خوشخبری سنا دی ،بہترین سروس متعارف کروا دی

مزید : ڈیلی بائیٹس