مسلم دشمنی میں امریکہ سفارتی آداب بھی بھول گیا، پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سرکاری دورے کیلئے ویزہ جاری کرنے سے انکار

مسلم دشمنی میں امریکہ سفارتی آداب بھی بھول گیا، پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین ...
مسلم دشمنی میں امریکہ سفارتی آداب بھی بھول گیا، پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو سرکاری دورے کیلئے ویزہ جاری کرنے سے انکار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سات مسلمان ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد پاکستان پر پابندی کے حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے واضح طور پر نفی کی گئی لیکن اب اس انکار کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ۔ امریکہ نے سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

بھارت میں ماحولیاتی تعلیم کے نام پر بچوں کو جانورمارنے کی ترغیب دی جانے لگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں پاکستانی سینیٹرز کے وفد نے امریکہ کا سرکاری دورہ کرنا تھا اور وہاں 13 اور 14 فروری کو مباحثے میں شرکت کرنا تھی۔ امریکہ جانے کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ایک ہفتہ پہلے امریکی سفارتخانے کو درخواست جمع کرائی گی لیکن آج انہیںویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا گیا۔

34 سال تک جسے اپنی بیٹی سمجھ کر پالتی رہی وہ دراصل کون تھی؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ پل بھر میں خاتون کو واقعی زندگی کا سب سب بڑا جھٹکا لگ گیا

امریکہ کی جانب سے ویزہ جاری کرنے سے انکار پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی شدید غصے میں آگئے اور انہوں نے سینیٹرز کے وفد کو امریکہ جانے سے روک دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ویزہ جاری نہ کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کو خط بھی لکھ دیا جبکہ کسی بھی امریکی وفد کے سینیٹ کی جانب سے استقبال پر پابندی بھی عائد کردی۔ یہ پابندی امریکہ کی جانب سے ویزہ جاری نہ کرنے کی وضاحت آنے تک عائد رہے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں