افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ ،3فوجی ہلاک،5شہری شہید ، 9زخمی

افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ ،3فوجی ہلاک،5شہری شہید ...
افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ ،3فوجی ہلاک،5شہری شہید ، 9زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ ،3فوجی ہلاک،5شہری شہید ہوگئے جبکہ 9زخمی ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق کار میں بم نصب تھا فوجی گاڑی جو ں ہی نزدیک پہنچی تو دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں آکر 3 امریکی فوجی ہلاک اور 4زخمی ہوگئے،حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بینک میں جمع فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 2 خواتین 3 بچے اور4 فوجی زخمی ہوئے ۔

امریکی فوجی قافلے کو ضلع سنگین میں نشانہ بنایا گیا ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں سے طالبان کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،سکیورٹی فورسز نے مزید تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کرکے لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔

6 سال پہلے پاکستانی ٹیم کو سیریز کے درمیان میں چھوڑ کر برطانیہ میں پناہ لینے والے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر اب کس حال میں ہے اور کیا کر رہے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں