روسی صدر پیوٹن نے جیتا جاگتا انسان ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کرلیا، یہ انسان کون ہے؟ خبر نے دنیا میں ہنگامہ برپاکردیا

روسی صدر پیوٹن نے جیتا جاگتا انسان ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دینے کا فیصلہ ...
روسی صدر پیوٹن نے جیتا جاگتا انسان ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفے میں دینے کا فیصلہ کرلیا، یہ انسان کون ہے؟ خبر نے دنیا میں ہنگامہ برپاکردیا

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اورامریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گرمجوشی امریکیوں کے لئے پہلے ہی معمہ بنی ہوئی تھی مگر اب اس خبر نے تو ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ولادی میر پیوٹن اپنے دوست ٹرمپ کو خوش کرنے کے لئے باغی امریکی جاسوس ایڈورڈ سناﺅڈن کو بطور تحفہ امریکا کے حوالے کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

این بی سی نیوز نے روسی انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن سمجھتے ہیں کہ ایڈورڈ سناﺅڈن کو امریکہ کے حوالے کرکے ڈونلڈ ٹرمپ پر مزید اچھا تاثر قائم کیا جاسکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، ایڈورڈ سناﺅڈن کے متعلق انتہائی سخت جذبات رکھتے ہیں اور برملاءان کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ وہ سناﺅڈن کو جاسوس اور غدار قراردیتے ہوئے اس کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

چین نے ایسی چیز تیار کرلی کہ جنگ کی صورت میں امریکی فوج کو اپنی جگہ سے ہلنے کا بھی موقع نہ ملے گا اور سب تباہ ہوجائے گا، ایسا تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر کہ امریکی فوج کی ہوائیاں اُڑگئیں

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کے لئے ایڈورڈ سناﺅڈن کو امریکہ کے حوالے کرنا بہرصورت ایک کامیابی ہوگی کیونکہ وہ پہلے ہی اس سے اہم اور قیمتی راز اگلواچکے ہیں۔ وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا البتہ محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ ایڈورڈ سناﺅڈن کی امریکہ واپسی کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

ایڈورڈ سناﺅڈن امریکی انٹیلی جنس ادارے ’نیشنل سکیورٹی ایجنسی‘ کے لئے کام کرتے تھے۔ انہوں نے 2013ءمیں لاکھوں خفیہ دستاویزات صحافیوں کے حوالے کردیں۔ ان دستاویزات سے پہلی بار انکشاف ہوا کہ امریکی حکومت کتنے بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی جاسوسی کررہی تھی۔ جب ان کے خلاف کاروائی شروع ہوئی تو وہ فرار ہوکر روس پہنچ گئے، جہاں انہیں سیاسی پناہ دے دی گئی۔ وہ تاحال ماسکو میں ہی مقیم ہیں۔

مزید : بین الاقوامی