اس تکیے کو ’جپھی‘ ڈال کر سونے سے کیا ہوتا ہے؟ حقیقت جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی فوراً ایسے ہی سونے لگ جائیں

اس تکیے کو ’جپھی‘ ڈال کر سونے سے کیا ہوتا ہے؟ حقیقت جان کر آپ کا دل کرے گا ...
اس تکیے کو ’جپھی‘ ڈال کر سونے سے کیا ہوتا ہے؟ حقیقت جان کر آپ کا دل کرے گا ابھی فوراً ایسے ہی سونے لگ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) جدید زمانے کی پرشور اور بے ہنگم زندگی میں بے خوابی بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مسئلے کا حل بھی جدید ٹیکنالوجی میں ہی ڈھونڈ لیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ تکیہ ایجاد کرلیا ہے جو بے خوابی سے پریشان لوگوں کی زندگی آسان بنا دے گا۔ اس روبوٹ کا نام Somnoxہے اور یہ جسمانی و ذہنی بے چینی سمیت مختلف قسم کی کیفیات کو بھانپ کر صارف کو پرسکون کرنے کے لئے ضروری قدامات کرے گا تا کہ وہ چین کی نیند سو سکے۔ یہ تکیہ اپنے مصنوعی تنفس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے صارف کے تنفس کو بہتر اور متوازن کرسکتا ہے، ضرورت کے مطابق روشنی کی شدت میں کمی یا زیادتی کرسکتا ہے اور نیند کے دوران صارف کو بے چین دیکھ کر لوری بھی سناسکتا ہے۔

’طلاق کے بعد میں نے کسی خاتون سے تعلق قائم کرنے کی بجائے گھر میں ہی 7ایک ہی طرح کی چیزیں رکھ لیں، پھر کبھی کسی خاتون کی کمی محسوس ہی نہ ہوئی‘ آدمی نے ایسا انکشاف کردیا کہ دنیا بھر کے مَردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
سومناکس روبوٹ تکیہ، ڈیلفٹ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ اس میں متعدد سینسر لگائے گئے ہیں جو ناصرف درجہ حرارت اور روشنی جیسی معلومات جمع کرتے ہیں بلکہ انسانی چہرے کے تاثرات اور کیفیات کو بھی بھانپ لیتے ہیں۔ روبوٹ کا آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم انہی معلومات کی بنیاد پر صارف کی نیند کو بہتر اور پرسکون بناتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -